کوئٹہ(ممتازنیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدل قدوس بزنجو نے آواران میں 117 شیلٹر لیس اسکولز کی تعمیر ، 21 بنیادی صحت ، چار دیہی صحت مراکز ، آواران بزداد 8 کلومیٹرز بلیک ٹاپ روڈ پراجیکٹ اور ایجوکیشن کمپلکس تعمیر منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھ دئیے ۔ انہوں نے شہید آدم جان لائبریری کا افتتاح بھی کیا ۔ حلقہ انتخاب آواران کے دو روزہ دورے میں وزیراعلیٰ کو بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں ، بحالی اور امداد کے اقدامات ، صحت ، تعلیم، انتظامی معاملات اور لا اینڈ آرڈر پر بریفینگ بھی دی گئی ۔ ڈی سی آواران کا بریفینگ میں کہنا تھا کہ آواران کی تمام متاثرہ سڑکیں بحال کردی گئی ہیں ۔ نقصانات ازالے کیلئے سروے کیا جارہا ہے ۔ضلع میں پانی سپلائی ، روڈ نیٹ ورک اور عمارات کی تعمیر کی 74 اسکیمات پر کام جاری ہے ۔ وزیراعلیٰ نے امدادی کاموں کو مذید تیز کرنے کی ہدایت کی اور متاثر ہونے والے بجلی کے ٹرانسفارمز کی فوری مرمت اور آواران اسپتال کو مسلسل بجلی فراہمی کا حکم بھی دیا ۔ وزیراعلیٰ نے تحصیل جھاؤ کو میونسپل کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا ۔ اس سے پہلے وزیراعلیٰ نے ڈی ایچ کیو آواران کا بھی دورہ کیا ۔ حکام نے پاک فوج اور سول ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے چلنے والے جوائینٹ اسپتال کے امور پر بریف کیا گیا ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے ضلع آواران میں مختلف تعمیر ی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا








