بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تنقید کرنے والوں کی پرواہ نہیں ،سیلاب متاثرین کی آبادکاری ترجیح ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ممتازنیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدلقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ تنقید کرنے والے کرتے رہیں ۔ پرواہ نہیں ۔ سیلاب متاثرین کی آبادکاری ترجیح ہے ۔ نہیں چاہتا کہ انتظامیہ کی توجہ سیلاب متاثرین سے ہٹ کر وزیراعلیٰ کے پروٹوکول میں لگ جائے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے آواران میں اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں کی قدر ہے ۔ امن ہو ، سیلاب ہو یا زلزلہ ہماری فوج نے ہمیشہ مصیبت میں گھرے لوگوں کی بروقت مدد کی ۔ کوئٹہ میں گرلز کیڈٹ کالج کا خواب شہید لیفٹینٹ جنرل سرفراز کا تھا ۔ خواب کی تکمیل فرض ہے ۔ افتتاح شہید کی فیملی سے کروائیں گے ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا جمہوریت پر یقین ہے ، اسمبلی میں سب کو ساتھ لے کر چل رہا ہوں ۔ سیلاب تباہ کاریاں اور انفراسٹکچر بحالی کڑا امتحان ہے ۔ متاثرین کو ریلیف دینا میرا مشن ہے ۔ فوج کی کوششوں سے آواران سے شورش کا خاتمہ ہوا ۔ انہوں نے علاقہ میں بجلی ، صحت اور تعلیم کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا ۔