بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئومذاکرات کریں ،نئے انتخابات کے لیےتحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی پیش کش قبول کرلی

اسلام آباد(ممتازنیوز )تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی طرف سے پنجاب اورخیبرپختونخواہ اسمبلیاں توڑ کرنئے انتخابات کے لیے تاریخ کے اعلان کی پیش کش کوقبول کرتے ہوئے اس پرفوراًمذاکرات کی دعوت دے دی ،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان اورسابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے گزشتہ روز کے اس بیان پرجمعہ کوپی ٹی آئی کی طرف سے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز کے بیان میں وزن ہے کہ انتخابات کیلئے پنجاب اور پختونخواہ اسمبلی توڑ دیں لیکن یہی وہ فریم ورک ہے جس پر عمران خان نے حکومت کو مذاکرات کیلئے کہا ہے اگر آپ سنجیدہ ہیں تو شہباز شریف کی وطن واپسی پر انتخابات کے فریم ورک پر بات چیت کا آغاز کریں، انتخابات اہم ترین ایجنڈا ہے