بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کااپنے معاون خصوصی فہد حسین کے والدکے انتقال پراظہار تعزیت

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اینکرپرسن اوراپنے معاون خصوصی فہد حسین کے والد اورپاکستان مسلم لیگ ن کےرہنما ء مشاہدحسین کے ہم زلف بریگیڈیئر(ر) جاوید حسین کے انتقال پرگہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ فہد حسین کے والد بریگیڈیئر (ر) جاوید حسین کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ میں سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے ۔ آمین