بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کا مجوزہ دورہ نیویارک، پی ٹی آئی امریکہ نے احتجاج کی تیاریاں شروع کردیں

نیویارک(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف امریکہ نے وزیراعظم شہبازشریف کے دورے کے موقع پر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزکے سامنے احتجاج کی تیاریاں شروع کردیں۔ پی ٹی آئی یو ایس اے چیپٹر کی قیادت نے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے کارکناں کو وزیراعظم کے دورے پر احتجا ج کے لئے متحرک کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف وزیراعظم 19 ستمبر کی شام لندن سے نیویارک پہنچیں گے،وہ دورہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، ان کا خطاب 23 تاریخ کو ہوگا۔وزیراعظم 23 ستمبر کی شام اقوام متحدہ سے خطاب کے بعد وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔