تفتان (ممتاز نیوز)برادر اسلامی ملک ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا سلسلہ جاری ہے ۔
ٹرین کے ذریعے 17 بوگیوں پر مشتمل مزید 380 ٹن امدادی سامان پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان پہنچی ہے ۔
تفتان بارڈر پر امدادی سامان کو پاکستان کے ہلال احمر کے حوالے کیا گیا ۔
امدادی سامان میں خیمے ،کمبل ، تولیہ اور دیگر شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ دوست ملک ترکیہ کی جانب سے یہ تیسرا امدادی کھیپ ہے جو پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان پہنچی ہے ۔
امدادی سامان کو تفتان سے دالبندین روانہ کیا جائے گا جہاں سے انھیں بذریعہ سڑک کوئٹہ بھیجا جائے گا ۔
کوئٹہ میں ترکیہ کے ہلال احمر کی ٹیم پہلے ہی موجود ہے جو ان امدادی سامان کو متاثرین میں تقسیم کر دیں گے۔
سیلاب زدگان کےلئے ترکیہ سےامدادی سامان لےکر ایک اور ترین پاکستان پہنچ گئی








