فیصل آباد( معظم رندھاوا) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ روس نے پاکستان کوسستی گیس فراہم کرنے کی پیشکش پہلی بار کی ہے، ماضی میں اس معاملے پر اس کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوئی،عمران نیازی محض پروپیگنڈا اور جھوٹاوایلا کرتا رہا ہے۔’’روزنامہ ممتاز‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میںانہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نےازبکستان کے شہر سمرقند میںشنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر روسی صدر ولادی میر پیوتن سے گیس کی فراہمی کے معاملے پر گفتگو کی تو انہوں نے اسے ممکن قرار دیا۔ عابد شیر علی نے کہاکہ یہ کہناغلط ہے کہ روس نے پہلے بھی ایسی کوئی پیشکش کی ہے ،دراصل روس کی طرف سے پہلے بار پاکستان کو سستی گیس مہیا کرنے کی پیش کش ہوئی ہے ،پہلے تو کبھی اس کے ساتھ اس سلسلے میں کوئی بات کی ہی نہیں گئی تھی، عمران نیازی اس حوالے سے پروپیگنڈا اور جھوٹا واویلا کرتا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے اپنے دورحکومت میں ملکی معیشت کا جو حال کیا وہ سب کے سامنے ہے ،آج ملک اور عوام کو جتنے مسائل درپیش ہیں یہ انہی کا کیا دھرا ہے۔عابد شیرعلی نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے جب بھی انتخابات ہوئے دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔
روس نے پہلی بار سستی گیس دینے کی پیشکش کی،عمران نیازی جھوٹ بولتا رہا،عابد شیرعلی








