کوئٹہ(ممتاز نیوز)کوئٹہ سے ایران جانے والے زائرین 15 روز سے کوئٹہ میں پھنس گئے
ملک کے دیگر حصوں سے کوئٹہ سے ایران و عراق جانے والے زائرین ویزا نہ ملنے کی وجہ سے کوئٹہ میں محصور ہو کر رہ گئے
صدر شیعہ کانفرنس جواد رفیعی کے مطابق ایران و عراق کی جانب سے ویزا نہیں دیا جارہاہے,15 روز سے کوئٹہ کے مختلف امام بارگاہوں میں زائرین پھنسے ہوئیں ہیں۔صدر شیعہ کانفرنس جواد رفیعی نے کہا کہ آج سے ویزہ دینےکا سلسلہ شروع ہوچکاہے،اب تک 5 ہزارسے زائد زائرین کوئٹہ میں پھنسے ہوئیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چند زائرین کو ویزے جاری کیے جارہے ہیں جن کو بغیر کانوائے کہ نہیں بیجھ سکتے،کوئٹہ:سیکورٹی رسک لیتے ہوئے 8ہزار زائرین بغیر کانوائے کے جاچکے ہیں۔
کوئٹہ سے ایران جانے والے زائرین 15 روز سے کوئٹہ میں محصور ہو کر رہ گئے








