بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن مسلسل عمران خان اور پی ٹی آئی کو نشانہ بنا رہا ہے،شیریں مزاری

اسلام آباد(ممتاز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما وسابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مسلسل عمران خان اور تحریک انصاف کو نشانہ بنا رہا ہے ۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں شیریں مزاری نے کہا کہ پیر کو توشہ خانہ کا انجینئرڈ کیس انتہائی متعصب الیکشن کمیشن کے سامنے آرہا ہے ، الیکشن کمیشن نے شریفوں، زرداریوں، گیلانی کے توشہ خانہ سے گاڑیوں سمیت تحائف لینے کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔