اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے اپنی بیٹی زالہ قیصر،بیٹوں حاشر سردار اور احمد قیصر کے ہمراہ ملاقات کی ۔اس موقع پر زالہ قیصرجو اسدقیصرکی خصوصی (معذور)بیٹی ہیں،نے عمران خان کو انہیں اپنی نظم پیش کی ۔عمران خان نے زالہ قیصر کے سرپر دست شفقت رکھا اور ان کی نظم کی تعریف کی ۔









