بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران کے خلاف مذہبی منافرت،پنجاب پولیس کا لیگی رہنمائوں کے خلاف مقدمات درج کرنے سے انکار

لاہور(ممتاز نیوز) سابق وزیراعظم وچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے پرپنجاب پولیس نے وفاقی وزراء مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف مقدمات کے اندراج سے انکار کردیا جس پر متعدد شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے صوبائی وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر کو مخاطب کرتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو دعویٰ کیا تھاکہ مقدمات درج ہوں گے لیکن پولیس تو آپ کی بات ماننے سے انکاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک نوجوان نے اپنے ہاتھ میں درخواست لہراتے ہوئے بتایا کہ وہ پولیس اسٹیشن کلیانہ میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف مقدمے کے اندراج کےلئے درخواست دینے آئے تھے جو عمران خان کے خلاف مذہبی منافر ت پھیلانے میں ملوث ہیں تاکہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کرتے ہوئے درخواست پر اعتراض لگا کرواپس بجھوا دیا۔