بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم! آپ نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا، مریم نواز

اسلام آباد(ممتازنیوز) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مریم نواز نے سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے دور روزہ سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت اور شرکا سے خطاب پر کہا ہے کہ آپ نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا۔
مریم نواز نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی ٹوئٹ پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔دریں اثنامریم نواز نے سیف اعوان نامی ایک ٹویٹر صارف کے اس ٹویٹ کا کہ نوازشریف مزیدمضبوط ہوکر آرہے ہیں ،جواب دیتے ہوئے لکھاانشااللہ