بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توہین عدالت کیس، سابق چیف جج جی بی رانا شمیم اپنے بیان حلفی سے دستبردار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے لندن میں قلمبند کرایا گیا بیان حلفی غلط قرار دیکر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیر مشروط معافی طلب کر لی ہے، رانا محمد شمیم نے 10نومبر 2021کو لندن میں ایک بیان حلفی قلمبند کرایا تھا جس میں سابق چیف جسٹسپاکستان سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج کو نواز شریف اور مریم نواز کو جولائی 2018 کے انتخابات سے قبل ضمانت پر رہا نہ کرنے کیلئے کہا، رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل کرائے گئے نئے بیان حلفی میں لندن میں قلمبند کرائے گئے بیان حلفی کے مندرجات سے دستبردار ہوتے ہوئے کہا کہ یہ میری بڑی غلطی تھی جو نہیں کرنی چاہئے تھی ، ہمیشہ بنچ اور بار کا احترام کیا اور کسی جج کی توہین یا اسے سکینڈلائز کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ، لندن بیان حلفی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج کا نام غلطی سے لکھا گیا ، مجھے سننے میں غلط فہمی ہوئی اور اس پر مجھے افسوس ہے، اس غلط اور غیر ضروری بیان حلفی پر معافی کا طلبگار ہوں اور خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں، اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران رانا محمد شمیم نے لندن میں قلمبند کرائے گئے بیان حلفی کو نہ صرف تسلیم کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ دی نیوز میں شائع ہونیوالی خبر انکے بیان حلفی کے مندرجات کے مطابق تھی اس پر عدالت نے رانا شمیم پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ان سے گواہان کے نام مانگ لئے، توہین عدالت کیس کی گزشتہ سماعت پر رانا شمیم نے ایک غیر مشروط معافی نامہ عدالت میں جمع کرایا ۔