بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کا سیلاب متاثرین کیلیے تیسرے ٹیلی تھون کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لئے ایک اور ٹیلی تھون کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ پر سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔

جاری کردہ پیغام میں عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلیے فنڈز اکٹھا کرنے کیلیے تیسرے ٹیلی تھون کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس ٹیلی تھون میں فون لائنز بھی زیادہ رکھی ہیں،جنکی لائنز پہلی تھون میں نہ مل سکیں انہیں بھی امداد دینے کا موقع مل سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سب کو کہتا ہوں ٹیلی تھون میں شرکت کریں اور سیلاب متاثرین کے لیے دل کھول کر رقم دیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی 2 ٹیلی تھون  کر چکے ہیں جس دوران سیلاب متاثرین کے لئے 8 ارب سے زائد کی رقم اکھٹا کی گئی تھی۔

سب سے پہلے ٹیلی تھون سیشن میں سیلاب متاثرین کیلئے 5 ارب سے زائد رقم اکٹھی کی گئی تھی  جبکہ دوسرے سیشن میں سیلاب متاثرین کیلئے 3 ارب سے زائد رقم اکٹھی ہوئی تھی۔