اسلام آباد(ممتاز نیوز) سینئر صحاف واینکر پرسن سیدطلعت حسین نے پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کے اس بیان کہ حکومت کی جانب سےمجھے کرکٹ گرائونڈ الاٹ کیا کے مضحکہ خیز بیان کو یکسر مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے مگر اس کی شکل کا سب کو پتا ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں طلعت حسین نے کہا کہ فواد چودھری نے ایک مرتبہ پھر اپنی تربیت کی افسوسناک تاریخ کا ثبوت دیتے ہوئے ایک لغو اور بے بنیاد الزام لگایا ہے کہ مجھے کوئی کرکٹ گراونڈ الاٹ گیا ہے،نہ ایسا کچھ ہوا، نہ میری دلچسپی ہے اور نہ ہی میراایسے معاملات سے واسطہ ہے۔
اس سے پہلے فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں طلعت حسین پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ خدمات کے عوض اسلام آباد کے کرکٹ گرائونڈز مختلف صحافیوں اور کاروباری شخصیات کی بندربانٹ کا شکا رہیں ۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ فہد حسین اور ان کی ٹیم کو نوکریاں دی گئیں ،اب طلعت حسین اینڈ کمپنی کو کرکٹ گرائونڈ دے دیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آرگنائذڈ کرپشن نون لیگ کا اہم ہتھیار ہے جسے وہ ہمیشہ استعمال کرتے آرہے ہیں ۔
جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے مگر اس کی شکل کا سب کو پتا ہے۔ فواد چوہدری نے ایک مرتبہ پھر اپنی تربیت کی افسوسناک تاریخ کا ثبوت دیتے ہوئے ایک لغو اور بے بنیاد الزام لگایا ہے کہ مجھے کوئی کرکٹ گراونڈ دیا گیا ہے۔ نہ ایسا کچھ ہوا، نہ میری دلچسپی ہے اور نہ میرے ایسے معاملات سے واسطہ ہے۔ pic.twitter.com/xFvIrJRZOx
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) September 17, 2022








