لودھراں (نیوزڈیسک)جنوبی پنجاب کی سیاست میں بڑا بریک تھرو، دو بڑے سیاسی گھرانوں میں 10 سال بعد صلح ہوگئی۔جہانگیر ترین اورمخدوم احمد محمود کے خاندانوں میں دس سال سے جاری ناراضی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود کی دعوت پران کے عشائیے میں شرکت کی جس کے بعد دونوں خاندانوں میں دس سال پر محیط ناراضی ختم ہوگئی ہے۔دونوں شخصیات نے آئندہ الیکشن ملکر لڑنے اور سیاسی تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے۔سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی صلح کے جنوبی پنجاب کی سیاست پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔
جنوبی پنجاب کی سیاست میں اہم پیشرفت، دو بڑے سیاسی گھرانوں میں 10 سال بعد صلح








