بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی خواتین ونگ کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب، ملکی سالمیت کے لئے خصوصی دعا

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے مرکزی سیکرٹریٹ میں شعبہ خواتین کے زیر انتظام آیت کریمہ اور درود پاک کی بابرکت اور پر نور محفل کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ملک کے طول و عرض سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی اور بابرکت محفل سے فیض یاب ہوئیں۔
اسلام آباد،راولپنڈی،کراچی،لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ،بہاولپور،میانوالی،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر سے خواتین نے بھرپور شرکت کی۔
پی ٹی آئی خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے پرسوز اور دل کو چھو لینے والی دعا کروائی۔پاکستان کی سالمیت اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حفاظت کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔
محفل کے اختتام پر پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔صدر وومن ونگ کنول شوذب نے تمام مہمان خواتین کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ایسی پرنور اور بابرکت محفلوں کے انعقاد کرنے کا اعادہ کیا۔