اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ پہنچ گئے، وہ ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے جبکہ پیر کو میاں نواز شریف سے بھی ملیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے، ان کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف ن لیگ کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے اور ملکہ ایلزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں بھی شریک ہوں گے۔
وزیراعظم لندن سے امریکا کے شہر نیویارک جائیں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کے سربراہان اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ پہنچ گئے








