بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پارلمینٹرینز کو انتقامی کارروائیوں سے بچانے کیلئے سینیٹ رولز میں ترامیم تجویز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پارلمینٹرینز کو انتقامی کارروائیوں سے بچانے کیلئے سینٹ رولز میں ترامیم تجویز کی جارہی ہیں، ایگزیکٹو کو پابند کیا جائے گا سینیٹر کے گھر چھاپے یا گرفتاری سے قبل چیئرمین سینٹ کی پیشگی اجازت ضروری ہو گی ، اسلام آباد میں پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر سیف اللہ نیاز ی کے گھر گزشتہ ہفتے ایجنسیز کے چھاپے اور اہل خانہ کومبینہ ہراساں کرنے پر یہ تجویز سامنے آئی کہ سینٹ رولز میں ترامیم کے ذریعے ایگزیکٹو کو پابند کیا جائے گا کہ کسی سینیٹر کے گھر چھاپے یا گرفتاری سے قبل چیئرمین سینٹ کی پیشگی اجازت ضروری ہو گی ، سینٹ کے موجودہ رولز کی شق 79میں گنجائش رکھی گئی ہے کہ کسی رکن سینٹ کی گرفتاری کے بعد چیئرمین سینٹ کو مطلع کیا جاتا ہے ، تاہم اس ضابطے میں پی ٹی آئی ترمیم تجویز کر رہی ہے کہ سینیٹر کی گرفتاری یا اسکی رہائش گاہ /دفتر پر چھاپے کی کارروائی سے قبل انتظامیہ کو چیئرمین سینٹ سے پیشگی اجازت لینا ہو گی ،بصورت دیگر استحقاق ضابطوں کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔