راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرہوابازی غلام سرور نے کہاکہ آج بہت تاریخی دن ہے۔
تین ، تین بار وزیراعظم بننے والے راولپنڈی رنگ روڈ نہیں بنا سکے۔جب پہلی بار اس علاقے میں آیا تھا تو یہاں ایک روڈ بھی نہیں تھا،اسلام آباد ایکسپریس وے پر بھی کام شروع ہوچکا ہے۔
راولپنڈی روڈ علاقائی نہیں قومی نوعیت کامنصوبہ ہے ۔رنگ روڈ پاکستان کی شہ رنگ بننے جارہاہے ۔بانٹھ ،چک بیلی روڈ ،اڈیالہ روڈ سمیت پانچ انٹرچینج بنیں گے ۔
ماضی کی حکومتیں رنگ روڈ بنانے میں ناکام رہیں ۔چاہتے ہیں کہ اسلام آبادکے تین حلقے بھی یہ منصوبہ ملائے ۔









