بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ ہائوس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،شہبا زشریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز سندھ ہاوس میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔سندھ ہاوس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

سندھ ہاوس پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔کہا جارہا ہے کہ ممبران کو 10لوگوں کے درمیان سے گزرنا پڑے گا۔عمران خان نے جمہوریت کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

عمران خان اپنے اقتدار کیلئے تمام حدیں پار کرنے کو تیا رہیں۔حکومت کے اتحادی خود کہہ رہے ہیں کہ کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی۔اتحادی خود کہہ رہے ہیں کہ ہم پی ٹی آئی کی وجہ سے حلقوں میں نہیں جاسکتے