اسلام آباد(ممتاز نیوز )پختونخوا کے بعد پنجاب میں تنظیمی ڈھانچوں کی تکمیل و فعالیت کا معاملہ، چیئرمین تحریک انصاف آج مصروف ترین دن گزاریں گے پنجاب ہاؤس، اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف کی اہم سرگرمیوں کے انتظامات مکمل دن بھر کی بھرپور سیاسی سرگرمی کے بعد رات کو عمران خان سیلاب متاثرین کیلئے تیسری ٹیلی تھون منعقد کریں گے، بہاولپور، فیصل آباد اور جہلم سمیت اہم اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز آج چیئرمین تحریک انصاف سے اہم ملاقات کریں گے تنظیمی امور اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا پنجاب اور لاہور کے تنظیمی ذمہ داران بھی چیئرمین عمران خان سے ملیں گے صوبہ پنجاب کی اسمبلی کے معاملات اور آئندہ کے اہداف کے حصول کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات بھی طے پنجاب کابینہ کی چیئرمین عمران خان سے خصوصی بیٹھک بھی آج کے پروگرام کا حصہ اراکینِ پنجاب اسمبلی بھی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کریں گے
پختونخوا کے بعد پنجاب میں تنظیمی ڈھانچوں کی تکمیل و فعالیت کا معاملہ، چیئرمین تحریک انصاف آج مصروف ترین دن گزاریں گے








