اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کابینہ کے ارکان نے ملاقات کی جس میں صوبے کے انتظامی وسیاسی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے پنجاب کابینہ کو ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں کامیابی تحریک انصاف پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ پرویزالٰہی ایک عملی سیاست دان ہیں ،ہم نے ان کا بھرپورساتھ دینا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں عوام تحریک انصاف سے حقیقی آزادی کی تکمیل کی توقع کررہے ہیں، ہمیں جلدی انتخابات کی جانب بڑھنا ہے۔ فوری انتخابا ت تحریک انصاف نہیں بلکہ ملک کی ضرورت ہیں۔
فوری الیکشن ہماری نہیں ملک کی ضرورت ،عمران خان سے پنجاب کابینہ کی ملاقات








