بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چودھری شجاعت نے چودھری رزاق کو ق لیگ ناروے کا صدر نامزد کر دیا ،سیلاب زدگان کیلئے فنڈزجمع کرنے کی بھی ہدایت

لاہور(ممتازنیوز) مسلم لیگ(ق) کے مرکزی صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے چودھری محمد رزاق کو پاکستان مسلم لیگ (ق) ناروے کا صدر نامزد کر دیا اس کے علاوہ وہ بطور چیئرمین پاکستان مسلم لیگ سکینڈے نیویا ممالک بھی اپنی خدمات دیں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے نامزد صدر پاکستان مسلم لیگ ناروے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ناروے سمیت دیگر سکینڈے نیویا ممالک میں پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم نو کریں اور پاکستان مسلم لیگ کا پیغام اور منشور پاکستانی کمیونٹی تک پہنچائیں۔ اس کے علاوہ چودھری شجاعت حسین نے خصوصی طور پر پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ریلیف اور سیلاب زدگان کی مدد کیلئے چودھری محمد رزاق کو مخیر حضرات سے فنڈز جمع کر کے مدد کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔