بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ سےمعیشت کو600 ارب میسرآئیں گے،عمران خان ،منصوبے کی تصاویرشیئرکردیں

 اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں والٹن روڈ پر تعمیر کئے جانے والے پاکستان کےپہلے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کی تصاویرشیئر کرتے ہوئے کہاہے کہ بزنس ڈسٹرکٹ میں100سےزائدعمودی عمارتوں کی گنجائش ہوگی اورملکی معیشت کو600 ارب سےزائدمیسرآئیں گے۔عمودی تعمیرات کےمستقبل کےپیش نظرلاہورکےمین بولیوارڈ میں زمینی کام کاآغازاکتوبر2022میں کیاجائےگا جس سےگرد و نواح کےپورےانفراسٹرکچرکو نئی ہیئت ملےگی۔اپنے ٹویٹس میں عمران خان نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کوغیراستعمال شدہ سرمائےکومعقول سرمایہ کاری میں ڈھال کر دولت کی تخلیق کی راہ ہموارکرنے کاکام سونپاگیاہے۔بےپناہ صلاحیتوں کےحامل ایسے منصوبوں کوپنجاب کےدیگراضلاع تک توسیع دی جائےگی اورمقامی وبیرونی سرمایہ کاری کیلئےمواقعوں کےذریعےمعاشی نمووخوشحالی کااہتمام کیاجائےگا۔