بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  لندن میں اہم بیٹھک،وزیر اعظم کے ہمراہ موجود ن لیگی رہنماؤں کو شامل نہ کیا گیا ،میں قائدسے ملنے آیا تھا،خواجہ آصف کا مؤقف

   لندن(ممتازنیوز)آرمی چیف کی تعیناتی سمیت دیگر حساس معاملات پر لندن میں اہم بیٹھک،وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ موجود ملاقات میں موجود (ن) لیگی رہنماؤں کو شامل نہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اورنوازشریف کے درمیان ہونے والی اہم مشاورت میں وزیردفاع خواجہ آصف ،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو شامل نہیں کیا گیا بلکہ انہیں ہوٹل میں ہی موجود رہنے کاکہاگیاجبکہ وزیراعظم کے ہمراہ نوازشریف کے پاس جانے والے افراد افضال بھٹی ودیگر کو بھی وہاں الگ کمرے میں بیٹھادیاگیا۔مشاورتی میٹنگ میں شریف برادران کے علاوہ اسحاق ڈار،حسین نواز اور سلمان شہباز شریک تھے۔مشاورتی میٹنگ ڈیڑھ سے دو گھنٹے جاری رہی جبکہ بعد ازاں شہبازشریف اور نوازشریف کے درمیان آدھے گھنٹے کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں دباؤ کے باوجود مقررہ وقت پرالیکشن کرانے پر اتفاق ہوا اور فیصلہ ہوا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ پنجاب حکومت کی تبدیلی کیلئے کوششیں کرنے پربھی غور کیا گیا۔پنجاب حکومت کی تبدیلی کی صورت میں وزیراعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز اور دیگر ناموں پربھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں شریک نہ ہونے کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لندن اپنے قائد سے ملنے آیا تھا۔