بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغانستان میں لڑکیوں کا سکولوں سے اخراج ’شرمناک‘ ہے ،اقوام متحدہ

نیویارک(ممتازنیوز)اقوام متحدہ نے افغان طالبان کی جانب سے لڑکیوں کو سکولوں سے باہر رکھنے کو شرمناک اقدام قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ساتویں سے بارہویں جماعت کی طالبات کے سکول دوبارہ کھولیں۔
اقوام متحدہ نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا کہ شہریوں کی بنیادی آزادیوں پر قدغنیں عائد کرنے کی پالیسی افغانستان کو بڑے پیمانے پر عدم تحفظ، غربت اور تنہائی کی جانب دھکیلے گی۔
اقوام متحدہ کے افغانستان میں مشن کے قائم مقام سربراہ مارکس پوٹزل افغانستان پر طالبان کی حکمرانی کا ایک برس مکمل ہونے پر کہا ہے کہ یہ افسوس ناک، شرمناک اور بہر صورت قابلِ گریز سالگرہ ہے۔
میڈیارپورٹ کے مطابق طالبان نے ملک کا اقتدار سنبھالتے ہوئے لڑکیوں کو سکولوں میں جانے کی اجازت دینے سمیت جو وعدے کیے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں کیے۔
افغانستان میں تاحال ساتویں سے بارہویں جماعت کی طالبات تعلیم سے محروم ہیں اور ان پابندیوں سے 12 سے 18 برس کی لڑکیاں متاثر ہو رہی ہیں۔