پشاور(ممتازنیوز) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی راہنما غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے خدمات پر سلام پیش کرتے ہیں،فوج جغرافیائی ،جبکہ مسلم لیگ نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور ، لنڈی کوتل اور جمرود میں مختلف پارٹی راہنماوں اور وفود سے ملاقات میں کیا ، غلام مصطفیٰ ملک نے تین روزہ دورہ پشاور میں مختلف قبائلی عمائدین، مسلم لیگی قائدین، سیاسی، سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں جبکہ انہوں تاریخی قلعہ مچنی فورٹ میں ایک بریفننگ میں بھی شرکت کی اور خیبر رائفلز میس لنڈی کوتل چھاونی میں دفاعی نوادرات دیکھیں۔
غلام مصطفیٰ ملک نے کہا کہ مخلص کارکن سرمایہ ہیں ہمیں ان کی وفاداری اور اسقامت پر فخر ہے ،مسلم لیگ کے پی کے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں بڑی سیاسی قوت بنے گی اور صوبے کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر صوبہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے کردار ادا کرے گی۔
غلام مصطفی ملک نے مسلم لیگ ن کے سنئیر نائب صدر انتخاب خان چمکنی سے ملاقات کی اور ان سے صوبے کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، مصطفیٰ ملک نے پارٹی راہنما کاشف ترکئی ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر عشائیہ میں شرکت کی اور آفیسر کالونی میں ممتاز قانون دان سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل حبیب قریشی ایڈوکیٹ سے ملاقات کر کے انہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔
پاک فوج کی قربانیوں کو سلام ،فوج جغرافیائی ، ق لیگ نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے،غلام مصطفیٰ ملک








