بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آٹابحران کاذمہ دارکون؟عطاتارڑاور ایازخان نیازی میں ٹویٹر پر نوک جھونک

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑنے وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیرمحمدایازخان نیازی کو ملک میں آٹے کے بحران سےمتعلق نجی ٹی وی چینل کی خبر کے سکرین شارٹس ٹویٹر پر شیئر کرکےوفاقی حکومت کو تنقیدکا نشانہ بنانے یاددہانی کرائی ہے کہ خوراک کا محکمہ صوبے کا ہے۔ اپنے جوابی ٹویٹ میں عطااللہ تارڑنے محمد ایازخان نیازی سے کہاکہ  آپ نے پرویز الٰہی صاحب کو نہیں بتایا کہ خوراک کا محکمہ صوبے کا ہے۔ ہم آٹا سستا اور وافر چھوڑ کر گئے تھے۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔ اب آپ حکومت میں ہیں تو گلہ شکوہ کیسا؟ ویسے ذخیرہ اندوز بھی آپ کی پارٹی میں ہیں۔ جب آپ کی حکومت آتی ہیں تو آٹے کا بحران بھی ساتھ لاتی ہے۔