بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیر تک اجلاس نہ بلایا تو دیکھتے ہیں او آئی سی اجلاس کیسے ہوتا ہے؟ بلاول کی دھمکی

  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر پیر تک اجلاس نہ بلایا گیا تو ہم ایوان میں دھرنا دیں گے۔اسلام آباد میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران اکثریت کھوچکا ہے، عمران شکست دیکھ کر غیر جمہوریہ اپنا رہا۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جلسوں میں جو زبان استعمال کی جارہی سیاسی شخصیت ایسی زبان استعمال نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ پہلے پارلیمان پر لاجز میں حملہ ہوا، پھر سندھ ہاؤس پر حملہ کر کے وفاق پر حملہ کیا، عمران خان دھمکی دے رہا کہ کھیلتا نہ کھیلنے دوں گا، کوشش کررہا کہ کسی امن امان خراب کر کے تیسری قوتوں کو موقع دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اسپورٹس مین سپیرٹ دیکھائے، گھر چلا جائے، اسپیکر کا کردار تاریخ میں لکھا جائے گا، اسپیکر قانون آئین توڑنے کا اعلیٰ کار بن رہا ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم روز اول سے قومی مجرم کے مقابلے میں میدان میں کھڑے ہیں، آج منزل آن پہنچی ہے کہ نااہل حکمران کیفردار تک پہنچیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ شکست ان کا مقدر ہوچکی وہ گھر جائیں گے، جلسوں میں جو زبان استعمال کی جارہی سیاسی شخصیت ایسی زبان استعمال نہیں کرسکتا، شرافت قریب سے بھی گزری ہوتی تو یہ زبان آج استعمال نہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ممبران سے پہلے کہتا ہے کہ جہاں مرضی ووٹ دیں، اب وہ ووٹ ان کے مخالف استعمال کر رہے تو ان کو گالیاں دے رہا، ہم یہ جنگ جیت چکے تھوڑا وقت باقی ہے انجام تک پہنچائیں گے۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جمہوریت کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سندھ ہاؤس میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، سندھ ہاؤس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، کہا جارہا ہے کہ ممبران کو 10 لوگوں کے درمیان سے گزرنا پڑے گا، عمران خان نے جمہوریت کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے اقتدار کیلئے تمام حدیں عبور کرنے کیلئے تیار ہے، ہارس ٹریڈنگ کے الزامات اتحادیوں سمیت سب نے مسترد کیا، آئی جی، کمشنر، ڈی سی کو وارننگ دیتا ہوں کہ رکاوٹ نہ بنیں، یہ کہتے ہارس ٹریڈنگ ہورہی سینٹ میں کس نے ہارس ٹریڈنگ کی؟ ۔شہباز شریف نے کہا کہ آج موقع آگیا کہ ہم ڈھنکے کی چوٹ پر کہنا چاہتے آئین و قانون پر یقین رکھتے، ووٹ کا حق استعمال ہونے کی اجازت ہونی چاہیے، اسپیکر کو وارننگ کرنا چاہتا ہوں کہ اسپیکر کا آپ رول ادا کریں، عمران خان کا اسپیکر اعلیٰ کار نہ بنیں۔