لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں 450 شہریوں کی حفاظت کیلئے ایک کانسٹیبل،آباد ی کے بڑھتے ہوئے تناسب کے باعث پنجاب پولیس کی نفری بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز سے نفری کی کمی کی تعداد مانگ لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کو اعداد شمار میں الجھانے کے لیے پولیس کی نفری بڑھانے کے لیے کام شروع کردیا ہے ۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ پنجاب نے تمام اضلاع کے افسران کو مراسلہ بھجوادیا کہ کتنی نفری کی کمی ہے اور مزید کتنی نفری درکار کے بارے میں 19ستمبر تک آگاہ کیا جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس رولزکےمطابق 450افراد کی حفاظت کے لیے ایک کانسٹیبل ہے ایک ہیڈ کانسٹیبل دس کانسٹیبلز کے لیے ہے۔ایک اے ایس آئی پانچ ہیڈ کانسٹیبلز اور ایک سب انسپکٹر 100کانسٹیبلز کو سپروائز کرئے گا ۔
پنجاب میں 450 شہریوں کی حفاظت کیلئے ایک کانسٹیبل








