مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی ماہرین آثار قدیمہ نے ایک ایسا غار دریافت کیا ہے جس میں مصری فرعون رعمیس دوم کے مقبرے ہیں، ماہرین اسے زندگی میں ایک بار ہونے والی دریافت قرار دے رہے ہیں۔ غار سے کانسی کے نوادرات اور مٹی کے برتنوں کے ٹکڑے بھی ملے ہیں۔ یہ غار ساحلی مقام پاما ہم نیشنل پارک میں کھدائی کے دوران دریافت ہوا جس میکانگی ڈگر (کھدائی کا اعلیٰ) واقع ایک غار کی چھت سے جا ٹکرایا ماہر ین انسان کے بنائے اس غار میں سیڑھیوں کے ذریعہ اُترے جو مربع شکل کا ہے۔ فرعون رعمیس دوم 1213 قبل مسیح میں انتقال کرگیا تھا۔ غار سے مرتبان اور چراغ بھی ملے ہیں۔
اسرائیل میں فرعون دوست مقبروں پر بنی غاردریافت








