بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اوآئی سی اجلاس کو سبوتاژکرنے کی دھمکی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے،شاہ محمودقریشی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بلاول بھٹوکی اوآئی سی اجلاس کو سبوتاژکرنے کی دھمکی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے،بلاول بچہ ہے جذباتی ہو گیا ہے،ہم تصادم نہیں چاہتے ،تحریک عدم اعتماد کاآئینی اورقانونی طریقے سے مقابلہ کریں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ او آئی سی اجلاس کے لئے 27مارچ کو خطوط جاچکے ہیں او رآج سے مہمان اوآئی سی آناشروع ہو گئے ہیں، اس صورتحال میں یہ دھمکی دے رہے ہیں،،اوآئی سی پاکستان کی ساکھ کا معاملہ ہے،میری نظرمیں اپوزیشن کا بیان ناسمجھداری اور بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت او آئی سی کے اجلاس کو سبوتاژکرنے کی کوشش کررہا ہے،امید ہے کہ یہ لوگ بھارت کی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی صفوں میں پریشانی ہے یکسوئی نہیں ہے،اگر ان کے پاس نمبرزپورے ہیں تو پریشان ہمیں ہونا چاہیے لیکن پریشان اپوزیشن والے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک کا آئینی اورقانونی طریقے سے مقابلہ کریں گے ،ہم تصادم نہیں چاہتے،ہم نے فیصلہ کیا ہے کسی رکن قومی اسمبلی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے ہر کسی کو اپناووٹ دینے کا حق حاصل ہے،زبردستی نہیں کریں گے اپنامینڈیت اراکین کو داد کریں گے ۔