بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان ڈوبا نہیں بلکہ ڈبویا گیا ہے، سراج الحق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سراج الحق نے کہا ہے کہ کلائمٹ چینج ایک حقیقت ہے، پاکستان ڈوبا نہیں بلکہ ڈبویا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب متاثرین کی آبادکاری کے لئے وفاقی اورصوبائی حکومتیں ایک پیج پر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈوبا نہیں بلکہ بڑے صنعتی ممالک کی طرف سے ڈبویا گیا ہے، نقصانات کے ازالے کیلئے پاکستان معاملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھائے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ذمے ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کے قرضے معاف کیے جائیں جبکہ قحط اور انسانی المیہ سے بچنے کے لئے متاثرہ علاقوں میں ایگریکلچر و ہیلتھ ، ایمرجنسی لگائی جائے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ مالی امدا دکی تقسیم کے لئے سرکاری مشینری پر قوم کو بھروسہ نہیں ہے، سول سوسائٹی اور عمائدین پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی جائیں۔