بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈائریکٹراینٹی کرپشن پنجاب کو تبدیل کر نے کا نوٹس منسوخ

فیصل آباد(معظم رندھاوا) الیکشن کمیشن نے فیصل آباد میں ضمنی الیکشن سے قبل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو تبدیل کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران ہر قسم کی پوسٹنگ اور تبادلے پر پابندی لگائی گئی ہے اس پابندی کے با وجود پنجاب حکومت نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایوب خان کو فیصل آباد سے ڈائریکٹوریٹ جنرل اسٹیبلشمنٹ اینٹی کرپشن لاہور تبدیل کر دیا تھا جس پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد سید باسط علی نے نوٹس لیتے ہوئے ایوب خان کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا ہے اور انہیں ضمنی الیکشن ہونے تک فیصل آباد اینٹی کرپشن ڈویثن میں کام جاری رکھنے کی ہدائت جاری کی ہے۔