بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین کا پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 500 ملین یوان امداد دینے کا اعلان

چین نے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے پانچ سو ملین یوان امداد دینے کا اعلان کر دیا۔
چینی حکومت سیلاب متاثرین کیلئے تین سو ملین یوان دے گی جب کہ پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے سو ملین یوان دیئے جائیں گے دیگر ادارے سو ملین دیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا نے بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے مزید 30 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے اب تک چاروں صوبوں میں 1545 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، 19 لاکھ سے زائد مکانات تباہ ،جبکہ 12 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے
اس ضمن میں گزشتہ روز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )نے یومیہ رپورٹ جاری کی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 8958 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 13 ہزار سے زائد گھروں کو مکمل نقصان پہنچا، اب تک 11 لاکھ 44 ہزار 787 گھروں کو جزوى طور پر نقصان ہوا، بارشوں اور سیلاب سے7 لاکھ 78ہزار 560گھر مکمل طو ر پر تباہ ہو چکے ہیں۔