لاہور(ممتازنیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے دست راست اور پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی صوبے میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے پہلے سرکاری افسر بن گئے۔ سیلری سلپ کے مطابق اگست میں محمد خان بھٹی نے 18 لاکھ 55 ہزار روپے تنخواہ وصول کی،سرکاری گاڑی کےباوجود2لاکھ 44 ہزار کا فیول الاؤنس بھی لیا۔ ذرائع اے جی آفس کے مطابق محمد خان بھٹی نے 7لاکھ 40ہزار روپے بطور اعزازی تنخواہ وصول کی،چیف سیکرٹری پنجاب کی تنخواہ صرف 6لاکھ ہے جبکہ وزیراعلیٰ کی تنخواہ بجٹ دستاویزات کے مطابق 2لاکھ اور دیگر مراعات ہیں ۔ ۔واضح رہے کہ محمد خان بھٹی پنجاب اسمبلی میں نچلے درجے کے ملازم کے طور پر بھرتی ہوئے تھے اور ترقی کرتے کرتے سیکرٹری بن گئے ، پرویزالٰہی جب صوبائی اسمبلی کے سپیکر تھے تو انہوں نے محمدخان بھٹی کو گریڈ بائیس میں ترقی دلوائی اور جب وزیراعلیٰ بنے تو انہیں اپنا پرنسپل سیکرٹری بنادیا۔
پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے پہلے سرکاری افسر








