بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  ملک میں سیٹھوں کا گروپ میڈیا پر حاوی ہے، فوادچودھری

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں سیٹھوں کا گروپ میڈیا پر حاوی ہے۔بھارت میں بڑے کاروباری گروپوں کے پانچ میڈیا اداروں پر کنٹرول کاحوالے دیتے ہوئے فوادچودھری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ پاکستان میں بھی صورتحال ابتر ہے جہاں سیٹھوں کا گروپ میڈیا پر حاوی ہے اور حکومت اور طاقتور ادارے میڈیا کو کنٹرول اور سنسر کرنے کے لیے اپنے دوسرے کار وباروں کو استعمال کرتے ہیں یہ حالیہ دنوں میں سب سے موثر ہتھیار ثابت ہوا ہے۔واضح رہے کہ کارواں نامی ٹویٹر صارف کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہےکہ جنوری 2016 تک، مکیش امبانی، مہندر ناہٹا اور ابھے اوسوال کا پانچ میڈیا کمپنیوں این ڈی ٹی وی، نیوز نیشن، انڈیا ٹی وی، نیوز 24 اور نیٹ ورک 18 پر 20 سے 70 فیصد تک کنٹرول تھا یہ صورت حال ملک میں اظہار رائے کی آزادی کے لیے تشویش کا باعث ہے۔