بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم شہباز شریف کا مشن سیلاب متاثرین کی بحالی ہے ،یوسف رضا گیلانی

ملتان(مقبول حسین )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین وسابق وزیر اعظم سیدیوسف رضا گیلانی سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک عبدالغفار ڈوگر کی گیلانی ہاوس میں ملاقات ہوئی جس میں این اے 157 سے پی ڈی ایم کے امیدوار سید علی موسی گیلانی،سابق ایم این اے سید عبدالقادر گیلانی،سابق ایم پی اے سید احمد مجتبٰی گیلانی،ذوالفقارڈوگر بھی موجود تھے ۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سید علی موسی گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ مسلم لیگ ن،جمعیت علماء اسلام، مرکزی جمعت اہلدیث اور دیگر جماعتیں سید علی موسی گیلانی کی کامیابی کے لیے کوشاں ہیں اور 16 اکتوبر کو این اے 157 کے عوام عمران خان کے بیانیہ کو مسترد کریں گے ۔
یوسف رضا گیلانی نےکہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا مشن سیلاب متاثرین کی بحالی ہے ،اس وقت پوری دنیا سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے اور اقوام متحدہ کی گیلری میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی تصاویر اویزاں کرنے سے پوری دنیا کو سیلاپ کی صورتحال کا اندازہ ہو گا ۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا حکومت کسانوں کے مسائل حل کرئے گی۔
واضع رہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے این اے 157 کی تازہ ترین صورتحال اور انتخابی مہم پر تبادلہ خیال کیا۔