بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حسد کی آگ میں جلتے رہنا عمران خان کا مقدر ہے،مریم نواز

 

لاہور(ممتاز نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی طرف سے وزیراعظم شہبازشریف پر تنقید پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ خان کی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بارے میں بےتکی باتیں پتہ دے رہی ہیں کہ شہباز شریف اور پاکستان کو جو سفارتی کامیابیاں اور عزت بیرونی دنیا سے ملی ہیں اس نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپا کے رکھ دیا ہے۔اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ڈالر آخر حلال بھی تو کرنے ہیں!اسی حسد کی آگ میں جلتے رہنا اب اس کا مقدر ہے انشاءاللّہ!