بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی امریکہ وزیراعظم شہبازشریف کی نیویارک آمدپر احتجاج کی تیاریاں، ٹائمز اسکوائر پرہرطرف مخالفانہ بینرزآویزاں

نیویارک(ممتازنیوز)وزیراعظم شہبازشریف کے دور ہ امریکہ کے لئے نیویارک پہنچنے سے قبل ہی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نیویارک ٹائمز اسکوائر پر ان کے خلاف بینرزآویزاں کردیئےجبکہ احتجاجی مظاہرے کی بھی تیاریاں کی جارہی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں نیویارک کے ٹائمزاسکوائر پر شہبازشریف کے خلاف نصب بینرزدکھائے گئے ہیں جن پرشہبازشریف اور ان کی حکومت کے خلاف نعرے درج ہےں،ادھر پی ٹی آئی امریکہ کی طرف سے شہبازشریف کی نیویارک آمد اور جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے موقع پر احتجاج کی تیاریاں بھی کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے 21ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے۔