بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے جرمن سفیر الفریڈگرانز کی ملاقات

لاہور(ممتاز نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرانز نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت ۔ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما شافع حسین اور وفاقی وزیر سالک حسین بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے، موجودہ ملکی وعالمی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کرنے پر جرمن حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جرمنی کی ترقی میں اہم کردارادا کر رہے ہیں ۔ جرمن سفیر الفریڈ گرانز نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان ہمیشہ دوستانہ تعلقات رہے ہیں جو دن بدن مزید مضبوط ہورہے ہیں ، پاکستان میں اس وقت افسوسناک سیلابی صورحال ہے جس سے نمٹنے کےلئے جرمن حکومت پاکستان کو امداد بجھوا رہی ہے اور بحالی کےلئے پروگرام وضع کیا جارہا ہے ۔