بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 شہباز شریف کی نیویارک آمد پر اقوام متحدہ کے سامنے تاریخی احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،محمد عار ف

 نیویارک ( ممتازنیوز) چیئرمین اوورسیز پاکستانی ایجوکیشنل نیٹ ورک محمد عارف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 23 ستمبر کو شہباز شریف کی آمد پر اقوام متحدہ کے سامنے ایک تاریخی احتجاجی مظاہرہ کرے گی،ہمارا مقصد پوری دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان پر کرپٹ ٹولہ مسلط کیا گیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں محمد عارف نے کہا ہے کہ پاکستان کے شوباز کرائم منسٹر کی ترجیحات میں ملکہ برطانیہ اور نیب کے کیسز ختم کرانا ہے
۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کیلئے عوام کی زندگیاں اور سیلاب متاثرین کی پریشانیاں کوئی حیثیت نہیں رکھتیں،دوچہروں والے ڈبل گیمر صرف الیکشن نہ کرانے کیلئے ٹائم ضائع کر رہے ہیں۔
محمد عارف نے کہا کہ قوم کے زندہ رہنے اور ملکی معیشت کیلئے فوری طور آزادصاف اور شفاف الیکشن ناگزیر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نیو یارک میں پی ٹی آئی 23 ستمبر کو شہباز شریف کی آمد پر اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے ایک تاریخی احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔
پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانی سراپا احتجاج ہیں۔امپورٹڈ حکومت پاکستان مخالف ایک کرپٹ حکومت ہے جنہوں نے پاکستان کو اس سطح پہ لا کھڑا کیا ہے جہاں اب انقلاب ضروری ہے۔