بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان عالمی تنہائی سے نکل آیا، اسے عظیم مملکت کا مقام ضرور دلائیں گے، وزیراعظم

 اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی تنہائی سے نکل آیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ اِن شااللہ پاکستان کو عظیم مملکت کا مقام ضرور دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ سب مل کر محنت کریں اور ايک دوسرے کی ٹانگ نہ کھینچیں
وزيراعظم نے کہا کہ جھوٹ، غلط بیانی اوردروغ گوئی سےکام نہ لیں، سچی بات کریں۔وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کی، اس کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ ہوگئے۔  شہباز شریف 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اس سے قبل 20 ستمبر کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت، فرانس اور اسپین کے صدور اور آسٹریا کے چانسلر سے ملاقاتیں دورے کا حصہ ہیں۔  وزیراعظم شہباز شریف کی یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مائیکل سے ملاقات کے علاوہ ‘گلوبل فوڈ سکیورٹی سمٹ’ میں شرکت بھی شیڈول ہے۔
شہباز شریف 21 ستمبر کو آئی ایم ایف کی ایم ڈی اور ورلڈ بینک کے صدر سے بھی ملیں گے، امریکی صدر جو بائیڈن کے عشایئے میں شرکت اور چین کے وزیراعظم اور ترکیہ کے صدر سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔  وزیراعظم نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کیساتھ عالمی میڈیا کو انٹرویوز بھی دیں گے۔