بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رانا ثنا وزیراعظم کا خصوصی پیغام لیکر ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد جائیں گے

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام لےکرآج متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکز بہادر آباد جائیں گے۔
ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق رانا ثنااللہ آج ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کریں گے اور وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔
ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہےکہ ملاقات میں لاپتہ کارکنان اور ان کی بازیابی سے متعلق گفتگو ہوگی، وفاقی وزیرداخلہ سے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر بھی بات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ ایم کیو ایم مرکز پرلاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے، وفاقی وزیرداخلہ ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔