بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ، PTIادوار میں چینلز کو اشتہارات کی تفصیلات پیش

اسلام آباد(بلال عباسی،نیوزایجنسیز) چیئرمین سینیٹ کمیٹی اطلاعات و نشریات سینیٹر فیصل جاوید نے جیو ٹی وی کے اینکر حامد میر کو سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے اور پروگرام کیپیٹل ٹاک سیلاب زدگان کیلئے مختص کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام نےپرائیویٹ ٹی وی چینلز کو اشتہارات کی تقسیم سے متعلق 2013 سے اپریل 2022 تک کا ڈیٹا پیش کیا،کمیٹی نے پیپلزپارٹی کے سابقہ ادوار میں اشتہارات کی تقسیم کی تفصیلات طلب کر لیں،چیئرمین نےسیلاب زدگان کی امداد کیلئے سابقوزیراعظم عمران خان کی براہ راست ٹیلی تھون کی نشریات کو میڈیا چینلز پر بند کرنے کے معاملے پر برہمی کا اظہار کیا اور سرکاری ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور پیمرا سے تحریری جواب طلب کر لیا، چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کو کیوں بند کیا گیا جس پر چیئرمین پیمرا نے کہا کہ ہم نے لائیو ٹیلی تھان بند کی نہ ہی اس سے کوئی تعلق ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پھر کس نے کیا، ادھر ٹیلیفون کو روک دیا جاتا ہے اور مذہبی منافرت کو کیوں نہیں روکا گیا، چیئرمین پیمرا نے کہا کہ ہم نے ان چینلز کو نوٹس دیدئیے ہیں، چیئرمین نے وزیر اطلاعات کی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ 90فیصد میٹنگز میں وزیر اطلاعات نہیں آتیں، وزارت کا کام زیادہ ہے، ایک اور وزیر کو چارج دیدیناچاہئے، براڈکاسٹ کیلئے علیٰحدہ وزیر ہونا چاہئے ، اجلاس میں عمران خان کیخلاف میاں جاوید لطیف کی 13ستمبر کو پی ٹی وی پر نفرت انگیز گفتگو کا معاملہ زیر بحث آیا ، ایم ڈی سرکاری ٹی وی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ یہ تقریر نہیں پریس کانفرنس تھی، پریس کانفرنس کے انتظام میں پی ٹی وی کا کوئی کردار نہیں ہوتا، ہم پریس کانفرنس کیلئے پرائیویٹ چینلز کی درخواست پر کلین فیڈ دیتے ہیں ، چیئرمین نے کہا کہ پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم کے حوالے سے نفرت انگیز مواد کیسے نشر کیا گیا جس پر دونوں نے کہا کہ وزیر کی پریس کانفرنس میں مداخلت نہیں کر سکتے، چیئرمین نے کہا کہ نفرت انگیز کلپس بھی نشر کئے گئے۔