اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے بڑے پیکج کی تیاری شروع کردی ہے۔
اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی بھرپور معاونت کی جائے گی اور ریلیف کے لیے فنڈز فراہم کرنے میں حصہ لیں گے۔
بینک کی جانب سے بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ غریب، بیمار خواتین،بچوں اور مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔
Following the devastating floods in Pakistan, ADB is working quickly to provide a significant package of relief and rehabilitation.
This is designed to support people, livelihoods, and infrastructure immediately and in the long-term. pic.twitter.com/1KmmC0jb8k— Asian Development Bank (@ADB_HQ) September 20, 2022
بینک کے اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ کاشت کاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا اور کسانوں کو دوبارہ فصلیں اگانے اور پاؤں پی کھڑا ہونے کے لیے مواقع دیئے جائیں گے۔
اس کے علاوہ سیلاب سے تباہ سڑکوں، پل اور انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے فنڈز فراہم کریں گے جب کہ مکانات، اسکول، اسپتال اور دیگر عمارتوں کی تعمیر نو میں بھی معاونت مدد دی جائے گی۔









