اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ لندن میں شہباز شریف کی نہیں سنی گئی اوراسے گرل کیا گیا۔
لندن میں شہباز شریف کی نہیں سنی گئی اوراسےgrillکیا گیا۔PDMہی نہیں ن اورPPPمیں بھی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔جو سیلابی ریلےسےبچ گئےہیں وہ وبائی ریلےمیں پھنس گئے۔سندھ میںPPPکےوزراءکااستقبال جوتوں سےہورہا ہے۔نہ باہرسےامدادآئی،نہ اندرسےپیشرفت ہوئی۔عمران خان بہانہ تھااپنےکیسز ختم کراناتھا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 20, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید لکھتے ہیں کہ اب صرف پی ڈی ایم میں ہی نہیں بلکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو سیلابی ریلےسےبچ گئے ہیں وہ وبائی ریلےمیں پھنس گئے جس کے باعث سندھ میں پی پی پی کئ وزراء کا استقبال جوتوں سے ہورہا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان بہانہ تھا انہیں صرف اپنے کیسز ختم کروانا تھا۔









