بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے دوران ننھی شہزادی شارلیٹ رو پڑیں

پرنس آف ویلز ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی بیٹی ننھی شہزادی شارلیٹ اپنی پردادی کی تدفین کے موقع پر رو پڑیں۔

بین الاقوامی میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے دوران پرنسز آف ویلز، کیٹ مڈلٹن اپنی بیٹی شہزادی شارلیٹ کو تسلی دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

شہزادی شارلیٹ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے دوران ویسٹ منسٹر ایبے کے باہر رو پڑیں، فوٹو بین الاقوامی میڈیا
شہزادی شارلیٹ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے دوران ویسٹ منسٹر ایبے کے باہر رو پڑیں، فوٹو بین الاقوامی میڈیا

شہزادی شارلیٹ کو پردادی کی یاد میں روتا ہوا دیکھ کر وہاں موجود شاہی خاندان کے مداح بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

دوسری جانب، شہزادہ ولیم کے بڑے بیٹے شہزادہ جارج بھی ملکہ کی آخری رسومات کے دوران کافی اداس اور پریشان نظر آئے۔

شہزادہ جارج، فوٹو بین الاقوامی میڈٰیا