بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف آئی اےکا آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد اقبال کی اسلام آباد میں نجی کمپنی کے دفتر  پرچھاپہ

اسلام آباد(ممتاز نیوز )ایف آئی اےنے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد اقبال کی اسلام آباد میں نجی کمپنی کے دفتر پرچھاپہ مارا،سرکاری اہلکاروں کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی نجی کمپنی کے ملازمین کو ہراساں کیا گیا

ایف آئی اے اہلکار وزیر آزاد جموں و کشمیر کو دفتر میں نہ پا کر ملازمین کو خوفزدہ کرتے اور ڈراتے دھمکاتے رہے،وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی آزاد جموں و کشمیرنے ایف آئی اےکی کارروائی پراپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کوئی جرم کیا نہ ہی مجھے ان الزامات سے آگاہ کیا گیا

جس پر ایف آئی اے کارروائی کررہی ہے،امپورٹڈ حکومت عمران خان کا ساتھ دینے کی سزا دینا چاہتی ہےعمران خان کا کارکن اور آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے رکن ہونے کے علاوہ بظاہر کوئی ایسا جرم نہیں جس پر وفاقی حکومت کو کارروائی کی ضرورت پیش آئےعمران خان کے کارکن کے طور پر کشمیر کاز کی مضبوطی کیلئے کام کرنا جرم ہے تو یہ کام میں کرتا رہوں گاایف آئی اے کے ذمہ وزیراعظم پاکستان اور انکے صاحبزادے کی اربوں کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ ہے

ایف آئی اے سیاسی انتقام کے شرمناک کھیل میں مہرہ بننے کی بجائے اپنے ذمے اصل مقدمات نمٹانے پر توجہ دے،اہلِ کشمیر جاننا چاہتے ہیں کہ اسلام آباد میں حقیقی مجرموں کو بھی کوئی خطرہ ہے یا محض ان کے نمائندوں کا ہی تعاقب کیا جاتا ہےعمران خان کشمیر اور اہلِ کشمیر کی دنیا بھر میں توانا ترین آواز تھےجب سے امپورٹڈ حکومت اسلام آباد میں وارد ہوئی ہے

کشمیر اور اہلِ کشمیر پس منظر میں ہیںاپنی حکومت کی وساطت سے پوچھنا چاہوں گا کہ امپورٹڈ حکومت کی مسئلہ کشمیر پر گہری خاموشی کے پیشے کارفرما عوامل کیا ہیں